ارنا نے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ اور پتھراؤ سے ایک چھوٹی بچی زخمی ہوگئی۔
صہیونی آباد کاروں نے اوصرین گاؤں کے قریب فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک ڈیڑھ سالہ فلسطینی بچی زخمی ہوگئی؛ اس حملے میں فلسطینیوں کی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صہیونی آباد کار جو زیادہ تر مسلح ہیں اور انہیں صہیونی افواج کی وسیع حمایت حاصل ہے، روزانہ فلسطینی شہریوں پر حملے کرتے ہیں یا ان کی گاڑیوں، زرعی اراضی، باغات اور مکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
صہیونی حکومت نے صہیونیوں کے لیے مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی ہڑپ کر کے بے شمار بستیاں بنائی ہیں اور ان صہیونیوں کو وہاں آباد کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے مذمت کی لہر سے قطع نظر فلسطینیوں کی بیشتر زمینوں پر قبضے کے ساتھ غیر قانونی آباد کاری کا عمل جاری ہے۔ اندازوں کے مطابق اس وقت مغربی کنارے میں 500 سے زائد صہیونی بستیاں موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ