پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

تہران۔ ارنا۔ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں قائم ایران کے سفارت خانے کے پریس ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کے دارالحکومت میں کل ہونے والے خودکش بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس گھناؤنے فعل کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد شہر میں ایک خودکش بمبار کی طرف سے ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے دوران ایک پولیس افسر جاں بحق اور 4 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے اس خودکش کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

گزشتہ روز کا واقعہ پاکستان کے دارالحکومت میں ریڈ سکیورٹی الرٹ کا اعلان کرنے کا سبب بنا اور اسلام آباد پولیس شہر اور اس کے مضافات میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت سے نمٹنے کے لیے چوکس ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .