ارنا رپورٹ کے مطابق، لاہور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل "مہران موحدفر" نے آج بروز ہفتہ کو مشن کے مقام پر جانے سے قبل ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" سے ایک ملاقات میں اس شعبے میں کام کی اہم ترجیجات پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی ثقافتی اور سیاسی مشترکات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے رجحان پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان میں ہمارے ملک کے نمائندوں کی جامع کوششوں کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔
واضح رہے کہ موحد فر اس سے قبل وزارت خارجہ کے سسٹمز اور ورچوئل اسپیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ