یہ بات امیر سعید ایروانی نے جمعہ کے روز پاکستان میں پشاور کے سرکاری اسکول پر حملے کے متاثرین کی آٹھویں برسی کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان نے ہمیشہ خوشیوں اور غموں، مواقع اور چیلنجوں کا اشتراک کیا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور وہ بھی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
ایروانی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کا شکار ہے اور اس میدان میں اس کے 17 ہزار شہداء ہیں لہذا ہمارا بنیادی موقف دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے خواہ اس کی شکل اور طریقہ کچھ بھی ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، ہم ایک بار پھر اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو ابھی تک اس کے اثرات سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ حال ہی میں شہر شیراز شہر میں شاہچراغ کے مزار پر ایک دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا جس میں 14 افراد شہید ہوئے اور اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران دہشت گردی کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جنوبی اور مغربی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندہ:
ایران دہشتگردوں سے نمٹنے اور روک تھام کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ تعاون جاری رکھے گا
17 دسمبر، 2022، 10:49 AM
News ID:
84972280
![ایران دہشتگردوں سے نمٹنے اور روک تھام کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ تعاون جاری رکھے گا ایران دہشتگردوں سے نمٹنے اور روک تھام کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ تعاون جاری رکھے گا](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/12/15/4/170068434.jpg?ts=1671134645612)
نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے جنوبی اور مغربی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
-
سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشتگردی حملے کی مذمت
تہران، ارنا – اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر…
-
پاکستان کی ایرانی شہر شیراز میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
تہران، ارنا – پاکستانی قومی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردانہ حملے کی…
-
ایران دہشتگردوں اور مداخلت پسندوں کو ملکی سلامتی اور مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا: امیر عبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں اور مداخلت پسندوں کو ملکی سلامتی…
آپ کا تبصرہ