ایرانی کھیلاڑی نے عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا

تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں ایرانی ویٹ لفٹر "محسن بختیار" نے 59 کلوگرام کے زمرے میں 187 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

اس سے پہلے  دوسرے ایرانی کھیلاڑی روح اللہ رستمی نے بھی 80 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیت لیا تھا۔

امیر جعفری اور علی سیفی 65 کلوگرام کے زمرے میں اپنے حریفوں کیخلاف کھیلیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .