تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہندوستان میں ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے: ہندوستان میں ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ہمارے ملک کی ٹیم کی چیمپئن شپ سے عالمی سطح پر بارہا قابل فخر کارنامے انجام دینے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آہنی نوجوانوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے جو پوری قوم و ملک کے لئے قابل فخر ہے۔