محمد مخبر نے منگل کے روز ہوا چون ہوا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دونوں فریقین نے ایران اور چین کے 25 سالہ تعاون کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ اور تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ علاقائی سالمیت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔
نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت کے احترام کا معاملہ ایرانی عوام اور حکام کی نظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
مخبر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قدیم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور تہران تعلقات دونوں اطراف کے رہنماؤں کی نظر میں بہت اہمیت کے حامل ہیں اور صدر ابراہیم رئیسی دونوں ریاستوں کے درمیان بات چیت کو سنجیدگی سے آگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے شنگہائی تعاون تنظیم (SCO) اور برکس جیسے بین الاقوامی اداروں میں ایران کے الحاق کے لیے چینی حکام کی حمایت کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ایران دنیا میں یکطرفہ پن کے مقابلے میں متفقہ موقف اپناتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور تعمیری مذاکرات ہو رہے ہیں۔
چین کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کے بیجنگ کے عزم میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور چین ایران کے قومی وقار اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اسلامی ملک میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔
ہو چون ہوآ نے ایران اور چین کے 25 سالہ تعاون کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مثبت اور اہم قرار دیا جو کہ بیجنگ اور تہران کی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔
چین اور ایرانی وفود نے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تعاون کے پروگرام کے 16 محوروں پر اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور چین کا ایرانی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور
13 دسمبر، 2022، 6:20 PM
News ID:
84969375
![ایران اور چین کا ایرانی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور ایران اور چین کا ایرانی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/12/13/4/170063665.jpg?ts=1670923715213)
تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر اور چین کے نائب وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران پڑوسیوں کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم آرمینیا سمیت دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات…
-
امیر عبداللہیان کا چین کیساتھ جامع 25 سالہ منصوبے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے 25 سالہ تعاون کے جامع پروگرام پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور…
-
"ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون"کے اجلاس کے انعقاد کے مناظر
تہران، "ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون" کا اجلاس منگل کی صبح کو سعد آباد کے تاریخی ثقافتی…
-
سنیئر نائب ایرانی صدر کی نائب چینی وزیر اعظم سے ملاقات
تہران ، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر 'محمد مخبر' کی نائب چینی وزیر اعظم 'ہوچون ہوآ' نے منگل…
آپ کا تبصرہ