4 دسمبر، 2022، 12:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84960835
T T
0 Persons

لیبلز

یورپ کو روسی تیل کے بغیر زندگی کے بارے میں سوچنا ہوگا: اولیانوف

تهران. ارنا- ویانا کی بین الاقوام تنظیموں میں تعینات روس کے مستقل مندوب "میخائیل اولیانوف" نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے سے، یورپی شہری اگلے سال سے روسی تیل کے بغیر زندگی بسر کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان روسی سفارت کار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گروپ آف 7 کی جانب سے روسی تیل کے ہر بیرل کی قیمت کی حد 60 ڈالر مقرر کرنے کے ردعمل میں ایک پیغام میں کہا کہ ماسکو پہلے ہی اس بات پر زور دے چکا ہے کہ وہ ان ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا جو قیمت کی حد کی حمایت کرتے ہیں۔

الیانوف نے یورپ اور مغرب کی طرف سے روسی پالیسیوں کو اپنانے کے ردعمل کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین جلد ہی روس پر تیل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگائے گی۔

واضح رہے کہ گروپ آف 7 نے جمعہ کو روسی خام تیل کی قیمتوں کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے اس نئے اقدام پر مہینوں کی بات چیت ختم ہو گئی، جس کا مقصد ماسکو کی آمدنی کے اہم ذرائع کو نشانہ بنانا تھا۔

سمندر کے ذریعے روسی تیل کی قیمت کی حد پیر، 5 دسمبر کو یا اس کے بعد پرائس کیپ اتحاد کے لیے نافذ العمل ہوگی، جس میں آسٹریلیا اور گروپ آف 7 اور یورپی یونین کے ارکان شامل ہیں۔

کریملن کے ترجمان نے اس فیصلے کے ردعمل میں  کہا کہ ان کا ملک، مغربی ممالک کی طرف سے روسی تیل کے لیے مقرر کردہ ممکنہ حد کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایسی  مقررہ حد کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہم قیمت کی حد کو قبول نہیں کرتے ہیں اور آپ کو بتائیں گے کہ تشخیص مکمل ہونے کے بعد کام کو کیسے منظم کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .