ایران ہمیشہ عراق میں متحدہ قوم اور مضبوط حکومت کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات مختلف اور ممتاز ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی کو علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی سطح میں وسعت اور بہتری کی طرف لے جانا ہوگا تاکہ خطے اور دنیا میں زیادہ سے زیادہ امن اور استحکام قائم کیا جا سکے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السودانی" سے ایک ملاقات میں سیاسی استحکام اور عراق کی نئی حکومت کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عراق میں متحد قوم اور مضبوط حکومت کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔

ایرانی صدر نے عراق کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سیاسی، ثقافتی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران عراق کے ساتھ مختلف تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کمیشن کے باقاعدہ اجلاسوں کا انعقاد اس مقصد کو حاصل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

صدر رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات مختلف اور ممتاز ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی کو علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی سطح میں وسعت اور بہتری کی طرف لے جانا ہوگا تاکہ خطے اور دنیا میں زیادہ سے زیادہ امن اور استحکام قائم کیا جا سکے۔

در این اثنا عراقی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں اس ملک کی نئی حکومت کے قیام کے ایک ماہ بعد ہمارے ملک کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو عراق کے خارجہ تعلقات کے میدان میں بہترین مقام حاصل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سازگار اور اطمینان بخش انداز میں بڑھتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغداد اور تہران کے درمیان تعاون اور تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ملکوں کے تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کو مضبوط بنانا بہت موثر ہے اور اس کے اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد ضروری ہے۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .