سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

بندر عباس، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جب وہ ملک کے جنوبی شہر بندر لنگہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

سپاہ پاسداران نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فورس کے انٹیلی جنس یونٹ نے اس ایجنٹ کو خلیج فارس کے ساحل پر بندر لنگہ سے گرفتار کیا ہے جو صوبہ ہرمزگان کے مغرب میں واقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایجنٹ خلیج فارس کی ایک "رجعت پسند ریاست" کی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کر رہا تھا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ایجنٹ بندر لنگہ میں عدم تحفظ کے بیج بونے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .