25 نومبر، 2022، 5:13 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84953011
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ ایران کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا: سپاہ پاسداران

کاشان، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی اعلیٰ طاقت کی بدولت امریکہ ایران کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

یہ بات بریگڈیئر جنرل علی فدوی نے جمعہ کے روز صوبے اصفہان کے شہر اردستان میں ایک مقامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام یورپی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کرکے امریکا کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کو یہ طاقت حاصل ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن نے ہمیشہ ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے اشارے دیے ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .