24 نومبر، 2022، 1:56 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84952327
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری مذاکرات کو دوبارہ فعال کرنے پر مرکوز ہیں: برطانیہ

لندن، ارنا - برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اور جرمن دعووں کے باوجود برطانوی حکومت جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرنے والے برطانوی ترجمان نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 ارنا نیوز نے پوچھا کہ کیا امریکہ اور جرمنی کے تازہ ترین موقف کے پیش نظر ویانا مذاکرات کے حوالے سے لندن کا نقطہ نظر تبدیل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہیں، اس سلسلے میں برطانیہ کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ مارچ سے ایک مستحکم معاہدہ میز پر ہے، جو ایران کو جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل طور پر دوبارہ عمل درآمد کرتا دیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لندن اور اس کے شراکت دار 2015 میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے کے اگلے اقدامات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ یورینیم کی افزودگی سمیت ایران کے رویے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .