فردو جوہری تنصیبات میں 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع  ہو گئی: اسلامی

تہران، ارنا – ایران جوہری ادراے کے سربراہ نے کہا ہے کہ فردو جوہری تنصیبات میں پیر کے روز سے 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع ہوگئی۔

یہ بات محمد اسلامی نے منگل کے روز عالمی ماحولیاتی نمائش کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں فردو جوہری تنصیبات میں 60 فیصد کی سطح پر UF6 یورینیم کی افزودگی شروع ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ایرانی جوہری توانائی تنظیم  نے پہلی بار فردو میں ایرانی جوہری تنصیب میں 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کی۔ نطنز میں بھی اسی فیصد یورینیم کی افزودگی اب بھی جاری رہے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .