سرکاری چینلز غلط فہمیوں اور اختلافات کو دور کرنے کے بہترین طریقے ہیں: امیرعبداللہیان

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے کچھ غیر حقیقی بیانات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کو ایک اہم اور بنیادی اصول قرار دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے منگل کی رات کو "جیحون بایراموف" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے باہمی تعلقات کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے کچھ غیر حقیقی بیانات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کو ایک اہم اور بنیادی اصول قرار دیا۔

انہوں نے سرکاری اور سفارتی چینلز کو غلط فہمیوں اور اختلافات کے بہترین طریقے قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں اس طرح کے مسائل کو سامنے لانے سے نہ صرف مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کی جگہ بھی ملتی ہے۔

امیر عبداللہیان نے پڑوسی ممالک بالخصوص جمہوریہ آذربائیجان سے تعلقات کی توسیع کو اسلامی جمہوری ایران کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے آذری ہم منصب کو علاقائی مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے فریم ورک کے طور پر تہران میں 3+3 کے نام سے مشہور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

دراین اثنا جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے آستانہ کے حالیہ اجلاس میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے تہران اور باکو کے حکام کے درمیان بات چیت اور رابطوں کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے جمہوریہ آذربائیجان کی تیاری پر زور دیا۔

نیز اس ملاقات میں فریقین نے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ممکنہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مختلف محکموں اور اداروں کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .