10 نومبر، 2022، 10:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84938625
T T
0 Persons

لیبلز

جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا

تہران، ارنا –  ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر کو طلب کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر کو ایران کے خلاف اس ملک کے میڈیا اور سرکاری حکام کے ایران مخالف پپروپیگنڈے اور بہتان تراشی  کیلیے طلب کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے معاون وزیر اور یوریشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے آذربائیجان کے سفیر کو جمہوریہ آذربائیجان کے اعلیٰ حکام کے غیر دوستانہ بیانات اور اس ملک کے میڈیا کے ایران مخالف پپروپیگنڈے اور بہتان تراشی پر ایران کی ناراضگی اور شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا اور اس کے دہرانے کے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

آذربائیجان کے سفیر نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کے احتجاج کی اطلاع باکو کو فوری طور پر دے دی جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .