خطے میں پائیدار قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے ایرانی صدر کی رائے سے متفق ہوں: آرمینی وزیر اعظم

تہران، ارنا - آرمینیا کے وزیر اعظم نے آیت اللہ رئیسی کو سوچی میں آرمینیا، آذربائیجان اور روس کے رہنماؤں کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں خطے میں پائیدار سیکورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے ایران کے صدر کے خیالات سے متفق ہوں۔

یہ بات ایران کے دورے پرآئے ہوئے آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے منگل کے روز سعدآباد محل میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایرانی صدر کی طرف سے تہران کے دورے کی دعوت کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس دورے کے دوران اہم اور جامع مذاکرات جاری ہیں۔

آیت اللہ رئیسی کے ساتھ اپنی دوطرفہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے معیشت، سیاست، اقتصادی اور سیاسی تعلقات شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک میں تمام شعبوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کا حوالہ دیا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایران کی آرمینیائی کمیونٹی کے تئیں صدر کے رویہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان پرامن تعاون اور بقائے باہمی کے لیے ایک شفاف اور واضح مظہر بن سکتا ہے۔

پاشینیان نے قفقاز کے علاقے میں امن و سلامتی کے بارے میں ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ترقی کے لیے بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے ان مذاکرات کے تسلسل کے لیے ہمارے ملک کے صدر کو آرمینیا کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت ترقی کے لیے آیت اللہ رئیسی کے موقف کو سراہتے ہوئے آرمینیا کے ایک صوبے میں ایرانی قونصلیٹ کے افتتاح کو اس تعاون کی ایک مثال قرار دیا۔

 آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان آج صبح ایرانی صدر کی سرکاری دعوت پر سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے اور سعد آباد محل میں ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .