7 نومبر، 2022، 3:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84935386
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سرحدی محافظوں نے 600 جنگی ہتھیاروں کو ضبط کرلیا

زاہدان، ارنا – ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی بہادر سرحدی محافظوں نے گزشتہ 45 دنوں میں اسلحہ اور گولہ بارود اسمگلنگ کرنے والے متعدد گروہوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ 600 جنگی ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔

یہ بات جنرل احمد علی گودرزی نے پیر کے روز ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی سرحدوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی بہادر سرحدی محافظوں نے گزشتہ 45 دنوں میں اسلحہ اور گولہ بارود اسمگلنگ کرنے والے متعدد گروہوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ 600 جنگی ہتھیاروں کو ضبط کرلیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

جنرل گودرزی نے کہا کہ ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران امریکہ اور بچوں کو مارنے والی حکومت اسرائیل نے ملک دھوکے بازوں اور لوگوں سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے پیارے شہریوں کی سلامتی کے لیے مسائل پیدا کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے سرحدی پٹی میں کنٹرول اور حفاظتی اقدامات کو تیز کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کرنے والی ٹیم جو گاڑی کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی، کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کامیابی حاصل کی۔

ایرانی بارڈر گارڈ کے کمانڈر نے کہا کہ بارڈر گارڈز نے ضبط شدہ گاڑی کے معائنے کے دوران 85 کولٹ Colt  (اسلحے )دریافت کیے اور اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ اس سال کے ستمبر مہینے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی محنتی سرحدی فورسز ملک کے جنوبی پانیوں میں ایک کشتی launch کو پکڑنے اور پانچ ہزار سے زیادہ چاقو کو ضبط کرنے میں کامیاب  ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرحدی محافظ ایک مضبوط قلعہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کا ستون ہیں اور وہ قانون کی خلاف ورزی کے خلاف سنجیدگی اور تدبر سے نمٹیں گے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .