16 فروری، 2021، 6:11 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84232058
T T
0 Persons
ایران میں 950 ٹن مختلف قسم منشیات کی ضبطگی

تہران، ارنا- ایران میں انسداد منشیات کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، 950 ٹن مختلف قسم کی منشیات ضبط کر لی گئیں۔

ان خیالات کا اظہار "مجید کریمی" نے منگل کے روز انسداد منشیات پولیس سربراہوں کی ویڈیو کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا ہرسالہ انسداد منشیات کے شعبے میں اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے انعقاد کیا جاتا ہے۔

کریمی نے کہا کہ رواں سال کے دوران، 950 ٹن مختلف قسم کی منشیات ضبط کر لی گئیں اور منشیات کی اس مقدار کو ملک میں داخل ہونے اور اسے دوسرے ممالک میں منتقل کرنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے 76 فیصد کا حصہ ملک کے مشرقی علاقوں سے ضبط کرلیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے۔

اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے۔

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .