28 اکتوبر، 2022، 2:02 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84925802
T T
0 Persons

لیبلز

مغربی آذربائیجان میں 80 ہتھیاروں کو ضبط کرلیا گیا

ارومیہ۔ ارنا- مغربی آذربائیجان کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ پبلک سیکیورٹی پولیس کے انٹیلی جنس اشرافیہ نے جنگ اور شکار کے 80 غیر قانونی ہتھیار، جو صوبے میں عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے تھے، دریافت کیے ہیں۔

ارنارپورٹ کے مطابق، جنرل "رحیم جہانبخش" نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پبلک سیکیورٹی پولیس نے ایک مربوط آپریشن کے دوران اور چوبیس گھنٹے نگرانی اور انٹیلی جنس اشرافیہ کے ساتھ ملک میں عدم تحفظ پیدا کرنے والے افراد کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خبروں کی نگرانی، ماہرانہ تحقیقات اور عدالتی تال میل سے ارمیہ-اشنویہ روٹ پر ملزمان کی گاڑیوں سے 55 ہتھیار دریافت اور ضبط کئے گئے اور ارمیہ-مہاباد روٹ پر 25 شکار اور جنگی ہتھیار ضبط کئے گئے۔

مغربی آذربائیجان کے پولیس سربراہ نے زور دے کر کہا کہ پولیس، جرائم پیشہ افراد اور ہتھیاروں کے اسمگلروں کو پورے صوبے میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں، چار افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان سے تین گاڑیاں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .