خلیج فارس میں 250 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن کے حامل بحری جہاز کو حراست میں لیا گیا

قشم، ارنا- ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا ہے پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے اہلکاروں نے خلیج فارس میں 250 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن کے حامل ایک بحری جہاز کو حراست میں لے لیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مجتبی قہرمانی" نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے ذوالفقاز بیڑے کے اہلکاروں نے خلیج فارس میں ایک اسمگل شدہ ایندھن کی شناخت کے بعد، شہر قشم کے پبلک پراسیکویٹر کی ہم آہنگی سے، اس بحری جہاز کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایک فرد کگی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بحری جہاز کے معائنے کے دوران، 250 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن کو ضبط کرلیا گیا۔

صوبے ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایندھن کے منظم یافتہ اسمگلنگ میں ملوث افراد  کو جرمانے اور قید کی سزا کے علاوہ جرم کے نتیجے میں ہونے والی جائیداد کی ضبطی کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔

خلیج فارس میں 250 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن کے حامل بحری جہاز کو حراست میں لیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد اسمگلنگ قانون کے آرٹیکل 20 کے نفاذ کے سلسلے میں اسمگلنگ میں ملوث جہاز کو حکومت کے حق میں پکڑا جائے گا۔

قہرمانی نے اس بات پر زور دیا کہ  خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کا مقدمہ عدالتی کارروائی میں ہے اور صوبائی عدلیہ، بیلف کے تعاون سے ایندھن کی منظم اسمگلنگ سے نمٹنے کی حکمت عملی کو پرعزم طریقے سے جاری رکھے گی اور ایرانی قوم کے مفادات اور سرمایہ کے تحفظ کے لیے ایک لمحے کے لیے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .