8 مارچ، 2021، 4:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84257164
T T
0 Persons
ایران منشیات کی روک تھام سے متعلق سنجیدہ کاروائی کر رہا ہے

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اعلی انسانی اقدار پرمبنی رویہ اپناتے ہوئے منشیات سے نمٹنے کی سنجیدہ کاروائی کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے ویانا انسداد منشیات ادارے کے زیر اہتمام میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، منشیات سے نمٹنے سے متعلق ایرانی اقدامات اور بین الاقوامی کامیابیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، جن کی اہم نکات درج ذیل ہیں؛

*** منشیات ایک پیچیدہ عالمی چیلنج ہے اور معاشرے کی فلاح و بہبود اور صحت کو یقینی بنانے کیلئے اس کیخلاف لڑنے میں بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے؛ اس حقیقت کو بین الاقوامی دستاویزات میں تسلیم کیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے میں مشترکہ ذمہ داری کے اصول پر زور دیا گیا ہے۔

*** اسلامی جمہوریہ ایران، روایتی منشیات کے سب سے بڑے پروڈیوسر سے قربت کی وجہ سے اس عالمی مسئلے سے دوسرے ملکوں سے زیادہ متاثر ہوا ہے لہذا؛ وہ منشیات کیخلاف مقابلہ کرنے میں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافے پر زور دیتا ہے۔

*** اسلامی جمہوریہ ایران کی گذشتہ چار دہائیوں کے دوران، منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں کاروائیوں کی وسیع اور مستقل رینج کو منشیات اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے دفتر اور بین الاقوامی منشیات کے کنٹرول بورڈ نے تسلیم کیا ہے۔

*** کچھ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے اقدامات اور انسداد منشیات کے میدان میں اقوام متحدہ کی سب سے اہم بین الاقوامی تنظیم کے علاقائی دفتر کی میزبانی میں ایران کے کردار سے قطع نظر؛ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سلسلے میں 3800 سے زائد شہداء کی قربانی دی ہے اور بہت ساری رقم خرچ کی ہے اور منشیات کی بڑی ترسیل کھیپ ضبط کرکے عالمی منشیات کی منڈیوں میں منشیات کی روک تھام کی ہے۔

*** اگرچہ پچھلے سال کے دوران، کورونا وبا کی وجہ سے منشیات اور نفسیاتی مادوں کخلاف جنگ میں دنیا بھر میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعہ منشیات کی ضبطگی میں کمی نظر نہیں آئی ہے اور اس نے 2020 کے دوران، 1147 ٹن مختلف قسم کی منشیات کو ضبط کرلیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 *** اسلامی جمہوریہ ایران کی منشیات کے خلاف جدوجہد ایک اعلی جدوجہد ہے جو اعلی اخلاقی اور انسانی اقدار پر مبنی ہے؛ لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس عالمی  بحران کو دور کرنے میں متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں اوردعویدار ممالک نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہے اور ان کی حمایت سیاسی طرز عمل کا شکار ہوگئی ہے۔

*** ایران کیخلاف امریکی پابندیوں نے منشیات کیخلاف لڑنے میں رکاوٹیں حائل کی ہیں لہذا ہم بین الاقوامی برادری اور دیگر ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عالمی چسلنچ پر قابوپانے کیلئے اجتماعی تعاون کا موقف اپنائیں۔

*** منشیات کیخلاف لڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک جامع پالیسی ہے اور ایران نے انسداد منشیات پر بڑے بڑے تعمیری اقدامات اٹھائے ہیں اور سب سے زیادہ منشیات کی ضبطگی کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .