6 نومبر، 2022، 4:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84934529
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا تل ابیب کو پیغام

6 نومبر، 2022، 4:26 PM
News ID: 84934529
ایران کا تل ابیب کو پیغام

تہران۔ ارنا- صیہونی ریاست کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے ایران میں ٹھوس ایندھن پر مشتمل ذیلی مداری سیٹلائٹ "قائم 100" کی کامیاب لانچنگ کو اس ریاست کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ قائم 100 کے پہلے مرحلے کا ذیلی مداری پرواز کا کل بروز ہفتہ کو پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "امیر علی حاجی زادہ" اور مسلح افواج کے حکام اور اہلکاروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں کامیابی کے ساتھ  تجربہ کیا گیا۔

قائم 100 سالڈ فیول سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو ٹھوس ایندھن کے تین مراحل کے ساتھ 80 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر کے مدار میں رکھنے کے قابل ہو گا۔

کل کے ٹیسٹ میں، قائم 100 سیٹلائٹ کے پہلے مرحلے کے انجن، جو کہ رافع سالڈ فیول انجن ہے اور جنوری 2021 میں اس کا زمینی ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا گیا تھا، کو ذیلی مداری پرواز کا تجربہ کیا گیا۔

 بریگیڈئیر جنرل حاجی زاہ نے کہا کہ اس مرحلے سے گزرتے ہوئے مستقبل قریب میں محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ناہید سیٹلائٹ کو پاسداران اسلامی انقلاب کے ذریعے اور تین مراحل پر مشتمل قائم 100 سیٹلائٹ کے ذریعے مدار میں ڈالا جائے گا۔

اس کامیاب تجربے کے بعد صہیونی ریاست کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوز اور رپورٹس میں اس کے جہتوں اور پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے قائم 100 ٹھوس ایندھن کے سیٹلائٹ میں رافع کے پہلے مرحلے کے انجن کے ذیلی مداری پرواز کے ٹیسٹ کو "ایک انتہائی پریشان کن تبدیلی اور اسرائیل کے لیے طاقت کا مظاہرہ اور اس ریاست کے لیے ایک پیغام" سمجھا۔

صیہونی ریاست کی ٹی وی چینل 12 کے رپورٹر اور تجزیہ کار "دانا ویس" نے ایران کی میزائل طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ظاہر ہے کہ اسرائیل ان پیش رفتوں سے بہت پریشان ہے۔

صیہونی ریاست کے "کان" ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ یہ تجربہ "اسرائیل کے لیے تہران کی طرف سے واضح دھمکی آمیز پیغام" ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .