ایرانی سیٹلائٹ "ظفر2" کو عنقریب خلاء میں لانچ کیا جائے گا

تہران۔ ارنا- ایران کی سائنس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے سیلائٹ کی تعمیر کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس یونیورسٹی کے ماہرین کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ "ظفر2" کو عنقریب خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "منصور انیبا" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب تک سائنس اینڈ انڈسٹری کی یونیورسٹی میں 4 سیٹلائٹس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2011ء میں اس یونیورسٹی میں بنائے گئے "نوید" سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ہے۔ 2011ء میں اس یونیورسٹی میں تیار کیے گئے"مبین" سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا اور 2019ء میں "ظفر1" سیٹلائٹ کو کامیابی سے تجریہ کیا اور اب اس یونیورسٹی میں بنائے گئے چوتھے سیٹلائٹ "ظفر2" ہے۔

منصور انبیا نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ "ظفر2" کو عنقریب خلاء میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی لانچنگ کے بعد دیگر سیٹلائٹ کی تعمیر پر کام کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .