یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز ایرانی وزارت خارجہ کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے دوستوں کے گروپ کے قومی رابطہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بعض مغربی ممالک کی طرف سے یہ ہنگامہ آرائی کہ ایران نے روس کو یوکرین کی جنگ میں مدد کے لیے میزائل اور ڈرون فراہم کی ہے میزائل کا حصہ بالکل غلط ہے، ڈرون کا حصہ درست ہے اور ہم نے یوکرین کی جنگ سے مہینوں پہلے روس کو بہت کم ڈرون فراہم کیے تھے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم نے یوکرین کے وزیر خارجہ سے اتفاق کیا کہ وہ ہمیں کوئی بھی ایسی دستاویزات فراہم کریں جن سے یہ ظاہر ہو کہ روس نے یوکرین میں ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ہفتے قبل ایک یورپی ملک میں اس موضوع پر اتفاق کیا، ہمارا دفاعی اور سیاسی وفد اس یورپی ملک میں گیا تھا لیکن بدقسمتی سے یوکرائنی وفد نے 90ویں منٹ میں شرکت نہیں کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
روس کو دینے والے ڈرونز یوکرین جنگ سے کئی مہینوں پہلے کے ہیں: امیرعبداللہیان
5 نومبر، 2022، 11:24 AM
News ID:
84933143
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کو دینے والے ڈرونز یوکرین جنگ سے کئی مہینوں پہلے کے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کا روس کیجانب سے یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرون کے استعمال کے دعوے کو مسترد
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے روس…
-
ایران نے یوکرین سے جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے ثبوت طلب کر لیا
تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کے حکام کا مطالبہ…
-
یوکرین سے مشترکہ اجلاس میں ڈرون کی فروخت کے دعوے کا جائزہ لینے پر تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم یوکرین سے ایک مشترکہ اجلاس میں ڈرون کی فروخت…
آپ کا تبصرہ