ایرانی وفد آئی اے ای اے کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کیلئے ویانا روانہ ہوگا: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا ایک وفد آنے والے دنوں میں ویانا کا دورہ کرے گا تاکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ مذاکرات شروع کر سکے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آنے والے دنوں میں ایک وفد ویانا بھیجیں گے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی اس مسئلے پر متفق ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی جوہری ادارہ تکنیکی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور پچھلے معاہدے کی بنیاد پر، ایران کے خلاف کچھ الزامات کو حل کرے گی، ہم تکنیکی تعاون کے راستے پر اس مرحلے سے گزر سکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایرانی فریق کے اقدامات کے متوازی طور پر، بعض امریکی حکام کے متضاد بیانات کے باوجود، پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ویانا مذاکرات کے فریم ورک کے اندر شیڈول کو تبدیل کرنے کے لیے ویانا میں کیے گئے اقدامات کے متوازی طور پر، ہمارے پیغامات کا تبادلہ یورپی یونین کے رابطہ کار کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصل مقداد کے ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لیے دوستوں کے گروپ کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جو کہ آئندہ ہفتہ کو تہران میں 18 ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا۔
 ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں پابندیوں کے نتائج اور ان سے نکلنے کے راستے، رکن ممالک کی یکطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون جیسے اہم مسائل پر بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس نیویارک میں اس سال ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس کی شکل کا حصہ ہے جس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران کرے گی۔
یاد رہے کہ شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد گزشتہ رات ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے تہران پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .