ایران کا سلامتی کونسل میں ایران مخالف غیر سرکاری اجلاس منعقد کرنے کی امریکی کوشش پر ردعمل

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایرانی مشن نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف غیر سرکاری اجلاس کے انعقاد پر امریکی کوشش کے رد عمل میں اسے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کی قیمت پر اپنے سیاسی عزائم کے حصول کی کوشش قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن نے جمعہ کی رات کو ایران کے اندورنی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف غیر سرکاری اجلاس کے انعقاد پر امریکی کوشش کے بارے میں نشر کی گئیں خبروں کے حوالے سے کہا کہ منافقت، دوہرے معیارات کے استعمال اور انسانی حقوق کے انتخابی اطلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ایرانی خواتین کی حمایت کے امریکہ کے دعووں کو دھوکہ دہی اور نیک نیتی سے عاری سمجھتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن نے کہا کہ ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی کی رپورٹ کے مطابق فسادات کا اصل ملزم امریکہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی قیمت پر بھی اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے پلیٹ فارم (اقوام متحدہ) کا مسلسل غلط فائدہ اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے سلامتی کونسل کے غیر رسمی اجلاس کے بارے میں اپنی یک طرفہ اور جانبدارانہ خبر کی اشاعت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کے جواب کی اشاعت میں حالیہ خلفشار میں امریکہ کے کردار کے بارے میں ایرانی انٹیلی جنس کمیونٹی کے جائزے سے متعلق حصے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

**946

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .