امریکہ نے ایران کو مذاکرات کے سر نو آغاز کرنِِے پر تیاری کا پیغام دیا ہے: جوہری ادارے کے سربراہ

تہران۔ ارنا- ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے حالیہ دونوں امریکہ کی جانب سے ایران کو بھیجے گئے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امریکیوں نے تین یا چار دن پہلے دوبارہ ایران کو پیغام دیا کہ وہ مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد اسلامی" نے منگل کے روز کوآرگنائزیشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز (اوآنا) کی 18ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اراکین سے ایک ملاقات کے دوران مزید کہا کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل امریکیوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور جوہری مذاکرات اب ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

اسلامی نے ایران سے امریکہ کی ان درخواستوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے پیغامات اس لیے بھیجے کہ وہ ایران میں جو سازش تیار کر رہے تھے، اس سے خوش تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا والوں کی حیثیت سے آپ جوہری توانائی ادارے کے بارے میں شائع ہونے والے مواد سے واقف ہیں۔ اگر آپ نے گزشتہ 20 سالوں میں ایران کی جوہری صنعت کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کو چیک کیا ہے، تو آپ کو الفاظ کا ایک سلسلہ نظر آئے گا جیسے لویزان، پارچین، آبادہ، تورقز آباد وغیرہ۔

اسلامی نے کہا کہ میڈیا سچائی کا متلاشی نظام ہے اور اسے سچائی کی پیروی کرنی ہوگی کہ یہ کیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کبھی یہ اعلان نہیں کیا کہ اس نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں انحراف کا مشاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آرگنائزیشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز (OANA) کے اراکین نے ایرانی جوہری ادارے کا دورہ کیا اور ری ایکٹر اور ریڈیو فارماسیوٹیکل کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی صنعت کے سائنسی اور تحقیقی انفراسٹرکچر، کامیابیوں اور صلاحیتوں سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے ایران کی ایٹمی صنعت کی کامیابیوں کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

اوآنا کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے تعاون سے علاقائی ممالک کے درمیان معلومات کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .