ارنا رپورٹ کے مطابق، ارنا چیف "علی نادری" نے آرگنائزیشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز (اوآنا) کی 18ویں جنرل اسمبلی کی اختتامی تقریب میں اس اجلاس میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور میں ہم رکن نیوز ایجنسیوں کے درمیان رابطے کو مزید وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ رابطہ حقائق کی پیش کش کی بنیاد پر آزاد اور غیر جانبدارانہ معلومات کی سمت میں آگے بڑھے گا۔
نادری نے گزشتہ تین سالوں کے دوران، اوآنا تنظیم کو منظم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے دور میں ہم تعاون کے ذریعے مطلع کرنے اور بات چیت کرنے کے نئے طریقے تلاش کر سکیں گے اور انہیں ترقی دیں گے۔
واضح رہے کہ آرگنائزیشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز (اوآنا) کی 18ویں جنرل اسمبلی کا منگل کے روز ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی میزبانی میں آغاز کیا گیا۔
اس دو روزہ اجلاس میں OANA کے 35 رکن ممالک کے 60 سربراہان، منیجرز اور سینئر ایڈیٹرز موجود ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ