یہ بات علی نادری نے ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسی (اوانا) کے اجلاس کے دوسرے دن ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے اس تنظیم کی اہمیت اور حیثیت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ایجنسی 1961 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت ایشیا اور پیسیفک کے 35 ممالک سے نیوز ایجنسیوں کے 43 ارکان شامل ہیں۔
نادری نے نشاندہی کی کہ سرکاری اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی "IRNA" نے 2022 اور 2025 کے درمیانی عرصے کے لیے ایسوسی ایشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز کے گردشی صدر کا عہدہ حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں اس اجلاس کا انعقاد OANA اجلاس کے اراکین کے لیے فکری ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ تعاون کے نئے راستے تلاش کیے جا سکیں، رائے عامہ سے رابطے اور کورونا کے بعد کے دور میں معلومات کی منتقلی کی جا سکے۔
ارنا چیف نے کہا کہ اس اجلاس میں میڈیا کے میدان میں سرگرم دھاروں کے ذریعے یک طرفہ خبروں کے بہاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تنظیم کے اراکین کے تعاون سے دنیا میں ایک آزاد میڈیا اسٹریم بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے عالمی تسلط پسند حکومت کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس شرکت کرنے والے سربراہان، ڈائریکٹرز اور خبر رساں اداروں کے لیے ہمارے ملک کی حالات کی حقیقت اور اس کی وسعت کو دیکھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آرگنائزیشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز (OANA) کی جنرل اسمبلی کا 18 واں اجلاس پیر کے روز ایران کے دارالحکومت میں ارنا چیف علی نادری کی شرکت اور اسماعیلی کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔
اس کے علاوہ، یونہاپ کی جنوبی کوریائی خبر رساں ایجنسی کے ایک سینئر میڈیا اہلکار، کم ہیون جون نے OANA کے اجلاس میں ایک تقریر کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اوآنا اجلاس ایران کی حقیقی تصویر دکھانے کا ایک اچھا موقع ہے: ارنا چیف
25 اکتوبر، 2022، 2:01 PM
News ID:
84923063
تہران، ارنا – ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز کی تنظیم "0ANA" کا اجلاس شریک نیوز ایجنسیوں کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کے لیے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے ایران کی صورتحال اور اس کی ترقی کے بارے میں حقیقت کو دیکھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران بین الاقوامی معاشروں میں دشمن میڈیا کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا: وزیر ثقافت
تہران، ارنا - ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے پیر کہا ہے کہ تہران جلد ہی بعض فارسی…
-
میڈیا طاقت کا آلہ نہیں بلکہ خود ایک طاقت ہے: ایرانی وزیر ثقافت
تہران، ارنا – ایرانی وزير ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ آج ہماری دنیا میں میڈیا کو…
-
ارنا چیف کا یک طرفہ پن سے نمٹنے کیلئے میڈیا کے اتحاد کی ضرورت پر زور
تہران، ارنا – ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ فی الحال میڈیا ایک مضبوط…
آپ کا تبصرہ