اوآنا کو بین الاقوامی میڈیا میں موجودہ حالات کی روشنی میں کردار کو بڑھانا ہوگا: ارنا چیف

تہران، ارنا – ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے سربراہ نے بین الاقوامی میڈیا میں موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسوسی ایشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز (اوانا) کے کردار کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ بات علی نادری نے منگل کے روز تہران میں اوآنا ایسوسی ایشن کی 18ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر اس کے بین الاقوامی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لی جون سونگ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اوآنا اجلاس آزاد نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور میڈیا کی کارکردگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
نادری نے ارنا نیوز ایجنسی اور جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کا حوالہ دیا اور ارنا کے دور میں اوآنا فیڈریشن کی گردشی صدارت سنبھالنے کے دوران اس دستاویز کو اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا۔
یونہاپ خبر رساں ادارے کے سربراہ نے اس علاقائی یونین کی متواتر صدارت کے دوران ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا۔
سونگ نے ارنا اور یونہاپ نیوز ایجنسیوں کے درمیان موجودہ تعاون کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے ہے۔
واضح رہے کہ آرگنائزیشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز (اوآنا) کی 18ویں جنرل اسمبلی کا منگل کے روز ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی میزبانی میں آغاز کیا گیا۔
اس دو روزہ اجلاس میں OANA کے 35 رکن ممالک کے 60 سربراہان، منیجرز اور سینئر ایڈیٹرز موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .