تاس نے تہران میں آرگنائزیشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز (OANA) کی 18ویں جنرل اسمبلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تہران میں پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے کورونا کے بعد کے دور میں میڈیا معلوماتی ماحول میں تبدیلیوں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس خبررساں ادارے کے مطابق، اس سال کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے میڈیا کے متعدد سینئر جنرل منیجرز نے شرکت کی جن میں تاس نیوز ایجنسی کے سربراہ " سرگئی میخائیلوف " بھی شامل ہیں جو اس ایجنسی کے میڈیا وفد کے سربراہ ہیں۔
آج بروز پیر ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ایشیا اور پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کی 18ویں جنرل اسمبلی کی میزبانی کرے گی، جو دو دن تک جاری رہے گی، جس میں OANA کے 35 رکن ممالک کے 60 سربراہان، ڈائریکٹرز اور ایڈیٹر ان چیفس شرکت کریں گے۔
اس اجلاس کے دوران تنظیم کی گردشی صدارت جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی "یونہاپ" سے ایرانی نیوز ایجنسی (IRNA) کو منتقل کر دی جائے گی۔
اس اجلاس کے موقع پر کورونا کے بغیر دنیا کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران میں ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیوں نے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: تاس
24 اکتوبر، 2022، 12:46 PM
News ID:
84921877
تہران، ارنا – روسی خبر رساں ادارے تاس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایشیا اور پیسیفک کی خبر رساں ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کی 18ویں جنرل اسمبلی تہران میں منعقد ہوئی اور لکھا کہ ایشیا پیسفک خطے میں ان کے ذرائع ابلاغ کے نمائندے میڈیا تعاون کو بڑھانے کے قابل ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
OANA کی جنرل اسمبلی کا 18واں اجلاس کل تہران میں آغاز
تہران، ارنا - ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA کی 18ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس (کل)…
-
میڈیا طاقت کا آلہ نہیں بلکہ خود ایک طاقت ہے: ایرانی وزیر ثقافت
تہران، ارنا – ایرانی وزير ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ آج ہماری دنیا میں میڈیا کو…
آپ کا تبصرہ