تہران اور اسلام آباد باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں

تہران،ارنا - پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے امور افغانستان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بات محمد صادق خان نے اپنے سرکاری دورہ ایران کی واپسی کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دورے کے دوران میں نے ایرانی وزیر خارجہ' حسین امیر عبداللہیان، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر ولایتی، ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی،  ایرانی صدر کے نمائندے برائے افغانستان کے امور کاظمی قمی اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ہم نے علاقائی امن و استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی کے لیے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور ہم نے خاص طور پر ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے باہمی عزم اور کوششوں پر زور دیا۔

محمد صادق نے کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب، قدس فورس کے کمانڈر اور وزارت خارجہ کے سیاسی نائب کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو بہت اہم قرار دیا۔

محمد صادق خان نے افغانستان میں پیشرفت اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں مشاورت کے مقصد سے گزشتہ ہفتے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا تھا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .