یہ بات مفتی عبدالشکور سردار خان نے 36ویں اسلامی اتحاد کانفرنس کے موقع پر بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے مزار پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ابھی تک مطلوبہ اتحاد تک نہیں پہنچا ہے جس کی اسلام نے تاکید کی ہے اور قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر زور دیا ہے۔
سردار خان نے کہا کہ ممتاز اسلامی شخصیات، سنی اور شیعہ دونوں کی ہدایات بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیتی ہیں۔
انہوں نے سائنسی اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں بعض اسلامی ممالک کی ناکامی کی وجہ ان ممالک کا قرآن کی تعلیمات اور سنت نبوی سے دور ہونا قرار دیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آج مسلمان معاشی طور پر مجبور ہیں کہ وہ ڈالر اور یورو کا سودا کریں، کیونکہ انہوں نے اپنی اقتصادی صلاحیتوں کو بہت زیادہ مضبوط کیا، جس میں ایک متحدہ اسلامی بینک کا قیام بھی شامل ہے جو مغربی ورژن کا مقابلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ 36 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا آج بروز بدھ کو تہران کے سربراہی اجلاس ہال میں ایرانی صدر کی تقریر سے آغاز کیا گیا۔
اس سال کانفرنس کے غیر ورچوئل حصہ میں 60 ممالک کے 200 مفکرین اور 100 ملکی سیاسی اور ثقافتی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ اور 9 اکتوبر بروز اتوار کو شروع ہونے والے ویبنار حصے میں 144 تقاریر پر مشتمل 12 ویبنار سیشنز ہوں گے؛ یہ تقاریر اسلامی اتحاد کانفرنس کی ویب سائٹ سے انگریزی، عربی اور فارسی میں براہ راست حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
عالم اسلام اتحاد کیساتھ دنیا کی سائنسی اور اقتصادی طاقت بن جائے گا: پاکستان
15 اکتوبر، 2022، 6:15 PM
News ID:
84912880
تہران، ارنا - پاکستان کے وزیر مذہبی اور فرقہ وارانہ امور نے کہا ہے کہ اگر اسلامی معاشروں کے درمیان اتحاد ہو جائے تو عالم اسلام دنیا کی اقتصادی اور سائنسی طاقت بن جائے گا۔
متعلقہ خبریں
-
36 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا ایرانی صدر کی شرکت آغاز کیا گیا
تہران۔ ارنا- 36 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا آج بروز بدھ کو تہران کے سربراہی اجلاس…
-
اسلامی نظام کے عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات کے مناظر
تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوتوں اور اور 33 ویں اسلامی اتحاد بین الاقوامی کانفرانس…
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا پودا آج درخت میں تبدیل ہو گیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای
تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا پودا آج درخت میں تبدیل…
-
تہران میں اسلامی اتحاد بین الاقوامی کانفرنس
تہران، اسلامی اتحاد پر 36ویں بین الاقوامی کانفرنس کا بدھ کے روز انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی…
آپ کا تبصرہ