15 اکتوبر، 2022، 6:00 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84912876
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے واقعات پر مغرب کا دوہرا موقف ناقابل قبول ہے: پاکستان

تہران- ارنا- پاکستانی وزیر دفاع نے ایران کے حالیہ واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے مغربی میڈیا پر حالات کو خراب کرنے اور دوسرے ممالک کی اندرونی پیش رفت کو ہوا دینے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ مغرب کا ہمیشہ دوہرا رویہ ہے اور یہ منافقت ناقابل قبول ہے.

یہ بات خواجہ محمد آصف نے ہفتہ کےروز اسلام آباد میں ایک میڈیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ واقعات اندرونی مسائل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایرانی حکومت اپنے مسائل پر قابو پا سکتی ہے۔
آصف نے علاقائی بالخصوص اسلامی ممالک کے خلاف مغربی حکومتوں اور ان کے میڈیا کے دوہرے موقف پر اپنی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا کو موجودہ صورتحال کو خراب کرنے کے لئے کوشش نہیں کرنا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران میں کوئی مسئلہ ہے تو اس ملک کے حکام اس پر اسلامی معیارات اور اپنے آئین کے دائرے میں قابو پائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .