پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کل ایران کا دورہ کریں گے

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین "محمد صادق سنجرانی"، وزیر اعظم عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے نئے ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برادری میں حصہ لینے کیلئے کل ایران کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کل بروز بدھ کو دو روزہ دورہ ایران پر روانہ ہوں گے اور ان کی سفر کی پہلی منزل مقدس شہر مشہد ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنجرانی اور ان کے ہمرا وفد، مقدس شہر مشہد کے دورے میں حضرت امام رضا (ع) کے مقدس روضے کی زیارت بھی کریں گے۔

پھر اس کے بعد وہ  نئے ایرانی صدر علامہ رئیسی کی تقریب حلف بردری میں حصہ لینے کیلئے تہران کا دورہ کریں گے۔

وہ اپنے اس سفر کے دوران، نئے ایرانی صدر اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha