11 اکتوبر، 2022، 7:32 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84908981
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ میں حالیہ فائرنگ میں 5 افراد کی ہلاکت

11 اکتوبر، 2022، 7:32 AM
News ID: 84908981
امریکہ میں حالیہ فائرنگ میں 5 افراد کی ہلاکت

تہران۔ ارنا- امریکہ کے جنوبی کیرولینا صوبے کے ایک رہائشی عمارت کیخلاف حالیہ فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ارنا نے اے بی سی نیوز کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ امریکی صوبے جنوبی کیرولینا میں واقع ایک رہائشی عمارت کیخلاف فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سپارٹنبرگ ڈسٹرکٹ انسپکٹر "روستی کلونجر" نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ اس شہر کے 100 میل سے دور واقع ایک رہائشی عمارت میں وقوع پذیر ہوا ہے۔

دیسی عہدیدراوں کے مطابق، چار افراد فائرنگ کے جائے وقوع پر ہلاک ہوگئے اور ایک بھی ہسپتال کے راستے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گیا۔

سپارٹنبرگ کے علاقائی سیکورٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ فائرنگ واقعے سے متعلق مزید معلومات اس وقت تک جاری نہیں کی جائیں گی جب تک فرانزک ڈاکٹر متاثرین کی شناخت اور ان کے اہل خانہ کو مطلع نہیں کرتا۔

کلونجر نے کہا کہ ان کا دفتر پوسٹ مارٹم کر رہا ہے اور متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .