ایران بین الاقوامی امن کے قیام میں پولینڈ کے کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے: باقری کنی

تہران۔ ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے پولش کے نائب وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی میدان میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں پولینڈ کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" نے اتوار کے روز پولش کے نائب وزیر خارجہ "پاول یابولنسکی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر باقری نے پولینڈ کے سیاسی اور اقتصادی صلاحیتوں اور یورپی یونین میں اس ملک کی پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی میدان میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں پولینڈ کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے علاقے میں قیام سلامتی اور استحکام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یورپ جس بھی میدان میں بات چیت اور تعاون کا آپشن چنتا ہے، وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے مثبت ردعمل کی توقع کر سکتا ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے یورپ میں مسلح چھڑپوں کے اختتام پر ایران کے موقف اور اس حوالے سے ہر ممکن مدد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے مفادات کا تقاضا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے کسی بھی دوسرے آپشن کے مقابلے میں مذاکرات کی میز زیادہ قابل رسائی ہو۔

در این اثنا پاول یابو لنسکی نے باقری سے ایران اور پولینڈ کے سیاسی مشاورتی اجلاس کے فریم ورک میں دو طرفہ تعلقات اور یوکرین کی جنگ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .