ایران کا بنیادی موقف یوکرین جنگ میں فریقین کو مسلح کرنے کی مخالفت ہے: امیر عبداللہیان

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بـھی صورت میں یوکرین جنگ میں کسی بھی فریق کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کی ہے اور ہمارا بنیادی موقف جنگ کی روک تھام کے مقصد سے یوکرین جنگ میں فریقین کو مسلح کرنے کی مخالفت ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پولش کے نائب وزیر خارجہ "پاول یابلونسکی" نے اتوار کے روز کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمان مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور قونصلیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیز خارجہ نے مختلف شعبوں مں دونوں ممالک کے تعلقات کو فعال کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے اور ہمیں اس حوالے سے موجودہ صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بـھی صورت میں یوکرین جنگ میں کسی بھی فریق کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کی ہے اور ہمارا بنیادی موقف جنگ کی روک تھام کے مقصد سے یوکرین جنگ میں فریقین کو مسلح کرنے کی مخالفت ہے۔

در این اثنا پولش کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کیجانب سے باہمی دلچسبی امور سے متعلق ایران کے موقف پر روشنی ڈالنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف موضوعات بشمول باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پولینڈ کے موقف کی وضاحت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .