ایرانی بحری جہازوں کیخلاف سمندری قزاقوں کے مسلسل حملوں کو پسپا کردیا گیا

تہران۔ ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جماران ڈسٹرائر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آزاد پانیوں میں ایرانی بحری جہازوں کیخلاف سمندری قزاقوں کے مسلسل حملوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر ایڈمیرل جنرل "ابراہیمی" نے آج بروز بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ساختہ ڈسٹرائر جماران، ایرانی بحری جہازوں کی سلامتی کی فراہمی و نیز سمندری کاروائی کے سلسلے میں اب خلیج عدن میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈسٹرائر نے بارہا آزاد پانیوں میں مختلف مشن کو سرانجام دے کر کامیابی سے وطن عزیز میں واپس آیا ہے۔

ایڈمیرل جنرل ابراہیمی نے حالیہ ہفتوں کے دوران، اس ڈسٹرائر کے ذریعے سمندری قزاقوں کا مقابلہ کرنے کے مختلف اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں نے اس بات کا باعث بنی کہ ہم ایران کے تجارتی اور کارگو بحری جہازوں کی آمد و رفت کیلئے ایک امن راستے کی فراہمی کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماران ڈسٹرائر میں موجود بہادر سپاہی، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم کو آزاد پابندیوں میں لہرانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .