22 ستمبر، 2022، 9:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84895739
T T
0 Persons

لیبلز

اعلی ایرانی مذاکرات کار نے ہالینڈ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی

نیویارک، ارنا – اعلی ایرانی مذاکراتکار نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل میں ہالینڈ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

علی باقری کنی نے جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہالینڈ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں پائیدار وعدوں کو آگے بڑھانے اور معاہدے کے وعدوں پر عمل کرنے کے لیے ایران کے سنجیدہ عزم کا اعلان کیا۔

انہوں نے قطر اور سوئس کی وزارت خارجہ کے حکام کےساتھ  ملاقات میں بھی کہا کہ ایران کی واضح منطق مذاکرات کے عمل میں "پائیدار وعدے" اور مغرب کی جانب سے "وعدوں کی پاسداری" کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے باقری نےیورپی یونین کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ ملاقات کرکے پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .