نائب ایرانی وزیر خارجہ اور اعلی ایرانی جوہری مذاکراتکار نے آج بروز جمعرات نیویارک میں بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات برطانوی نمائندے 'استفن ہایکی' سے ملاقات کی۔
اس سے پہلے انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کر کے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کا جائزہ لیا۔
باقری نے ایرانی قوم کے خلاف جابرانہ پابندیوں کے ہٹانے کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حتمی معاہدہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے۔
ایرانی صدر پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ