ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے آج بروز پیر کو ایران اور افریقہ کے درمیات تجارتی مواقع کا جائزہ لینے کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کا فروغ اور پڑوسی ممالک کی منڈیوں میں موجودگی 13ویں حکومت کی پالیسیوں میں سے ایک ہے جس میں 55 افریقی ممالک شامل ہیں۔
لطیفی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ہم نے افریقی براعظم کے ساتھ تبادلے میں اضافہ دیکھا اور اسی عرصے کے دوران ہم نے 50 ممالک کو برآمدات کیں اور 18 ممالک سے درآمدات کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ البتہ رواں شمسی سال کے ابتدائی پانچ مہنیوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایران اور افریقہ کے 55 ممالک کے درمیان برآمدات میں 40 فیصد اور درامدات میں 147 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ رواں شمسی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران، 741 ملین 122 ہزار 922 ڈالر کی مالیت پر مشتمل ایک ملین 354 ہزار ٹن مصنوعات، ایران اور افریقی براعظم کے درمیان لین دین ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم میں سے 37 افریقی ممالک کو 696 ملین 731 ہزار 412 ڈالر کی مالیت پر مشتمل ایک ملین 311 ہزار 647 ٹن برآمدی مصنوعات کا حصہ تھا۔
لطیفی نے کہا کہ اور 19 افریقی ممالک سے 44 ملین 391 ہزار 510 ڈالر کی مالیت پر مشتمل 42 ہزار 629 ٹن درآمدی مصنوعات کا حصہ تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ