افریقہ کیساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے: امیرعبداللہیان

دارالسلام، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے افریقی ممالک بالخصوص تنزانیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں ایرانی اور تنزانیہ کے تاجروں کے درمیان مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایشیا کے ترقی یافتہ صنعتی ممالک میں سے ایک ہے اور اس کے پاس تکنیکی، انجینئرنگ اور پیٹرو کیمیکل خدمات اور علمی مصنوعات کی فراہمی کے میدان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم تنزانیہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول اور صنعتی خوشحالی کے مرحلے تک پہنچنے کے تناظر میں اس کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ تنزانیہ اور ان کے ہمراہ وفد جس میں نجی اور سرکاری شعبوں کی 20 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، اس ملک کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایران کی سنجیدہ خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے قیام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کے ذریعے ترجیحی اہداف اور منصوبوں کی پیروی ہمارے درمیان تعاون کا پہلا قدم اور ایک (نئی) شروعات ہوگی۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق تہران اور دودوما کے درمیان تجارتی تعلقات کی موجودہ سطح کئی گنا تک بڑھ سکتی ہے جس کی بنیاد پر ایرانی تجارتی وفد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .