پچھلے پانچ مہینوں میں ایران اور یوریشیا کی تجارتی لین دین 3۔1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران۔ ارنا- ایرانی کسٹم اداروں کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، تین اندرون تنظیم، قومی اور بین الاقوامی حصوں میں ایرانی کسٹم کے اقدامات، اسی عرصے کے دوران، ایران اور یوریشیا کے درمیان تجارتی لین میں 30 فیصد کے اضافے کے اہم عناصر تھے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علیرضا مقدسی" نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، ایران اور یوریشین یونین کے اراکین کے درمیان غیر ملکی تجارت کا حجم ایک ارب 326 ملین 394 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایرانی کسٹم کیجانب سے کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ان اقدامات سے رکن ممالک کے درمیان کسٹم کی رسمی کارروائیوں میں کمی آئی اور سامان کی کلیئرنس میں تیزی آئی۔

مقدسی نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے یوریشین یونین کے رکن ممالک کو تقریبا 522 ملین 141 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ روس، آرمینیا، قازقستان اور بیلاروس میں مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران، روس کو 291 ملین 228 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات، آرمینیا کو 144 ملین 101 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات، قازستان کو 61 ملین 206 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات اور بیلاروس کو 7 ملین 178 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

مقدسی نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران، ایران نے یوریشین یونین کے رکن ممالک سے تقریبا 804 ملین 253 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی درآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران، روس سے 715 ملین 360 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات، قازقستان سے 78 ملین 423 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات، بیلاورس سے 3 ملین 887 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات، آرمینیا سے 3 ملین 862 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات اور کرغیرستان سے 2 ملین 719 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی درآمدات کی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوریشیا کی اقتصادی یونین کے اراکین، روس، بیلاروس، کرغیزستان، آرمینیا اور قازقستان ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .