اگلے تین مہینوں تک یوریشیا کیساتھ ایران کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا - ایرانی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات اور تجارتی معاہدوں نے کہا ہے کہ اگلے تین مہینوں تک6 ممالک کی منظوری کے بعد یوریشین اکنامک یونین اور ایران کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیا جائے گا۔

 یہ بات میر ہادی سیدی نے روس کے ساتھ بین الاقوامی تجارتی تربیتی ورکشاپ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین مہینوں میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیا جائے گا جو تجارتی تبادلے میں ایک اہم بنیادی ڈھانچہ سمجھا جاتا ہے اور اس معاہدے کی بنیاد پر ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان 80 فیصد کسٹم ٹیرف صفر ہو جائے گا۔

سیدی نے مزید بتایا کہ تاجروں اور معاشی کارکنوں کو آج سے یوریشین اکنامک یونین کے پانچ رکن ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .