18 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین سیستان و بلوچستان کی سرحدوں سے ایران میں داخل ہوگئے

زاہدان۔ ارنا-  ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے اربعین ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگست مہینے سے اب تک 18 ہزار 95 پاکستانی زائرین ریمدان اور میر جاوہ سرحدوں کے ذریعے اس صوبے میں داخل ہوکر وہاں سے کربلائے معلی کی زیارت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

"جواد قنبری" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 9 ہزار 593 افراد، دشتیاری شہر میں واقع ریمدان سرحدی گذرگاہ کے ذریعے اور 7 ہزار 226 افراد بھی میرجاوہ سرحدی گذرگاہ کے ذریعے صوبے سیستان و بلوچستان میں داخل ہوگئے ہیں اور اکثر بس کے ذریعے قم اور مشہد مقدس روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب متعلقہ اداروں اور عوام کے مختلف گروہوں کے تعاون سے پاکستانی زائرین کی خدمات کی فراہمی کی جاتی ہے اور پچھلے چند مہینوں سے ریمدان اور میرجاوہ کی سرحدوں سے ایران میں 2 ہزار پاکستانی زائرین کی آمد کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اور ضروری انفراسٹرکچر بالخصوص ریمدان کی سرحد پر تعمیر کیا گیا ہے۔

صوبے سیستان و بلوچستان کے اربعین ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال میں پہلی بار کیلئے ریمدان سرحد کو زائرین کے داخلے کیلئے تعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرجاوہ سرحدی گذرگاہ کے ذریعے آنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے آخری داخلے کے مرحلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد کمی آئی ہے، جس کی بڑی وجہ اس ملک کی حالیہ سیلاب ہے اور ہم ان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .