ایران نے محکمہ انٹیلی جنس کیخلاف بار بار پابندیاں لگانے کے امریکی اقدام کی سختی سے مذمت کی

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے امریکی محکمہ خزانہ کیجانب سے ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کیخلاف باربار پابندیاں لگانے کی سختی سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، کنعانی" نے کہا کہ یہ نئی پابندیاں بھی دیگر پچھلی پابندیوں کی طرح، اس محکمہ کے اہلکاروں کو ایرانی قوم کی سلامتی کی فراہمی کے عزم میں کوئی خلل نہیں ڈال سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ البانیہ کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بے بنیاد الزام کی جلدی سے امریکی حمایت اور اسی بہانے سے ایرانی محکمہ انٹیلی جنس اور وزیر انٹیلی جنس کیخلاف نئی پابندیاں لگانے سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سنریو کا ڈیزائنر البانیہ کی حکومت نہیں ہے بلکہ امریکی حکومت ہے اور تیرانا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کے تیار کردہ سنریو کا شکار ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے برسوں سے البانیہ کی حکومت اور قوم پر دہشت گرد فرقے کی میزبانی مسلط کر رکھی ہے اور انہیں سائبر میدان میں تربیت اور لیس کیا ہے اور ہمہ جہت مدد فراہم کی ہے۔ اور یہ مجرمانہ تنظیم ایران کی حکومت اور عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں، سائبر حملوں اور نفسیاتی جنگ میں امریکہ کے ایک ہتھیار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ البانیہ حکومت کی دہشتگرد فرقوں کی میزبانی اور اس دہشتگرد فرقے جن کے ہاتھوں 17 ہزار سے زائد ایرانی شہری کے خون سے رنگین ہے، کی امریکی حمایت کا اقدام، ایرانی حکومت اور قوم کیخلاف دہشتگردوں کی منظم یافتہ حمایت کی واضح علامت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک کے اندر ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان مذموم سازشوں کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .