ناصر کنعانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے آلبانیا کے دارالحکومت تیرانا میں ایرانی سفارتخانے اور اس کے اراکین کے ساتھ البانوی حکام کے نامناسب رویے کے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ذرائع سے جاری ہونے والی ان رپورٹس کی صداقت واضح ہو جاتی ہے تو ایسا رویہ بین الاقوامی قانون اور سفارت کاروں کے حقوق کے احترام سے متعلق ویانا کنونشن سے متصادم ہے، وہ البانیہ کی حکومت کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز البانیہ کی حکومت نے ایران کے سائبر حملوں کے سامنے آنے کے بہانے تہران کے ساتھ اپنے سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا اور ایرانی سفارت کاروں کو اپنی سرزمین چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ