8 ستمبر، 2022، 6:38 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84882013
T T
0 Persons

لیبلز

بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد سے منفی نتائج مرتب ہوں گے: روس

تہران، ارنا - ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے منفی نتائج سے خبردار کیا ہے۔

یہ بات میخائیل اولیانوف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قرارداد انتہائی غیر نتیجہ خیز ہوگی، ہمیں IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے جون کے اجلاس میں ایران کے بارے میں قرارداد کی منظوری کے انتہائی منفی نتائج کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

روس نے ووٹنگ سے قبل اس بارے میں خبردار کیا تھا میخائل الیانوف نے جمعرات کے روز IAEA کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف نئے الزامات جاری کرنے کے ایک دن بعد ٹوئٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں،ایران کے ساتھ مسلسل مسائل کے دعووں کو دہرایا اور اعلان کیا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اب 2015 کے جوہری معاہدے میں طے شدہ حد سے 19 گنا زیادہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .