ایران بھارت کیساتھ اقتصادی کمیشن کے نئے دور کی میزبانی کیلئے تیار

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے نئے دور کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے بھارتی ہم منصب سوبرامانیام جے شنکر کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے میں شامل مسائل، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی کوششوں کی ضرورت کے بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے شروع میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے پرتپاک سلام پیش کیا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ بھارت کی کامیابیاں کافی تسلی بخش ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران اس سرکاری دورے کے دوران بھارت کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ 
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کمیشن کے نئے دور کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
دو طرفہ تعلقات کے میدان میں مسائل کے علاوہ، امیرعبداللہیان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ایران کے جوہری مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا، اور نئی دہلی کی کوششوں کو سراہا جن کا مقصد فریقین کے نقطہ نظر کی قربت ہے۔
جے شنکر نے بھی کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی سطح اچھی اور تسلی بخش ہے، ایران اور بھارت کے درمیان جامع تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی نے ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل کی حمایت کی ہے، امیرعبداللہیان کو یقینی بنایا کہ بھارت مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے آئندہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے بارے میں اور دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے بارے میں امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات میں سب سے اہم مسائل کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم دو طرفہ تعلقات کی جامع اور طویل مدتی توسیع کا مشاہدہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .